لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
Web Desk
15 August 2026
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں بے قابو کار درخت سے جا ٹکرائی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اس دردناک حادثے کے نتیجے میں گاڑی کی زد میں آ کر 2 راہگیروں سمیت کار میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ مزمل، 18 سالہ نعمان، 20 سالہ عبدالرحمن، 17 سالہ فرقان اور 19 سالہ جنید شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی بچے کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں بچے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026
حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
16 August 2026
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026