شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے ہمیں شہادت اور شجاعت سکھائی: باقر قالیباف
Web Desk
15 August 2026
ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شہید رہبر کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے اقوال، کردار اور روزمرہ کے عمل سے پوری قوم اور بااثر قیادت کی تربیت کی۔
ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ شہید رہبر نے ہمیں نہ صرف حق کی راہ میں شہادت اور شجاعت کا درس دیا بلکہ باہمی وحدت، معاف کرنے کے حوصلے اور اپنے پاؤں پر خود مختاری کے ساتھ کھڑے ہونے کے بنیادی اصول سکھائے۔
شہید رہبر نے عمل سے سکھایا کہ ایک حقیقی عوامی اور جمہوری حکومت کی تعریف کیا ہوتی ہے اور عوام کے حقوق کا تحفظ کیسے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے قوم کو استعمار کی مخالفت، بین الاقوامی دباؤ کے خلاف مزاحمت اور فیصلے سازی میں معقولیت (عقلمندی) کے تصورات سے روشناس کرایا۔”
ایرانی اسپیکر کے اس بیان نے ایک بار پھر شہید رہبر کے افکار اور ان کی دی ہوئی فکری و سیاسی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز
15 August 2026
سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
15 August 2026
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
15 August 2026
یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا
15 August 2026
نیویارک: کوئینز بورو ہال میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، کمیونٹی رہنماؤں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے
15 August 2026
انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ
15 August 2026
بھارتی یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت، فورسز کی بھاری نفری تعینات
15 August 2026
یمن کی موکا بندرگاہ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، 4 افراد جاں بحق
15 August 2026