LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمن کی موکا بندرگاہ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، 4 افراد جاں بحق ترکیہ کا امریکہ سے اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مجبور کرنے کا مطالبہ شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے ہمیں شہادت اور شجاعت سکھائی: باقر قالیباف بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا : صدر ٹرمپ کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی طیاروں کی بمباری امریکا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے: سابق امریکی کمانڈر ملک کا اتحاد سب سے اہم، یہ ٹوٹ گیا تو طاقت بھی بکھر جائیگی: ایرانی صدر آبنائے ہرمز کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے: کاظم غریب آبادی قطر اور پاکستان کیساتھ پیغامات کا تبادلہ کررہے ہیں: ایران کی تصدیق بھارتی یوم آزادی: دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے میر رضا کے والدین اور شہریوں کا احتجاج، طارق روڈ پر دھرنا، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ ایران کا ہرمزگان میں ایک اور ایم کیو نائن ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن، ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد یوم آزادی 2026ء: صدر مملکت نے 355 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی پاکستان عالمی سیاست میں ابھرتی ہوئی ’ہِنج پاور‘ کے طور پر سامنے آ رہا ہے: فنانشل ٹائمز دریائے سندھ میں 5 افراد ڈوب گئے، سرچ آپریشن شروع

ملک کا اتحاد سب سے اہم، یہ ٹوٹ گیا تو طاقت بھی بکھر جائیگی: ایرانی صدر

Web Desk

14 August 2026

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور دفاعی صورتحال پر انتہائی اہم اور کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایران کے لیے قومی اتحاد سب سے اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر داخلی اتحاد اور ہم آہنگی ٹوٹ گئی تو ملک کی دفاعی و سیاسی طاقت بھی بکھر کر رہ جائے گی۔

ایرانی صدر نے ملک کو درپیش شدید معاشی چیلنجز، معاشی پابندیوں اور بنیادی بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے حالیہ اقدامات اور حملوں کی وجہ سے معیشت شدید متاثر ہوئی ہے۔

صدر مسعود پزشکیان  نے کہا کہ پہلے ہم تیل فروخت کر سکتے تھے لیکن اب اقتصادی پابندیوں کے باعث تیل فروخت کرنا ممکن نہیں رہا، جس سے قومی آمدنی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ درآمدی اشیاء طویل اور متبادل راستوں سے لانے کے باعث ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ دشمن نے کارروائی کرتے ہوئے ہماری کچھ اہم تیل ریفائنریز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے، لیکن اس تمام تر صورتحال کے باوجود ہمارے لیے ملکی معیشت کا چلتے رہنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ  میں کبھی بھی، کسی بھی حالت میں رہبرِ اعلیٰ (آیت اللہ خامنہ ای) کی قیادت کے خلاف کھڑا نہیں ہوں گا اور تمام فیصلے ملکی مفاد میں ان کی رہنمائی کے مطابق ہوں گے۔ مسعود پزشکیان نے معاشی دباؤ کے باوجود ایرانی عوام اور تمام سیاسی دھڑوں پر زور دیا کہ وہ موجودہ نازک موڑ پر باہمی اختلافات بھلا کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔