LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارتی یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت، فورسز کی بھاری نفری تعینات یمن کی موکا بندرگاہ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، 4 افراد جاں بحق ترکیہ کا امریکہ سے اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مجبور کرنے کا مطالبہ شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے ہمیں شہادت اور شجاعت سکھائی: باقر قالیباف بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا : صدر ٹرمپ کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی طیاروں کی بمباری امریکا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے: سابق امریکی کمانڈر ملک کا اتحاد سب سے اہم، یہ ٹوٹ گیا تو طاقت بھی بکھر جائیگی: ایرانی صدر آبنائے ہرمز کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے: کاظم غریب آبادی قطر اور پاکستان کیساتھ پیغامات کا تبادلہ کررہے ہیں: ایران کی تصدیق بھارتی یوم آزادی: دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے میر رضا کے والدین اور شہریوں کا احتجاج، طارق روڈ پر دھرنا، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ ایران کا ہرمزگان میں ایک اور ایم کیو نائن ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن، ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد یوم آزادی 2026ء: صدر مملکت نے 355 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی پاکستان عالمی سیاست میں ابھرتی ہوئی ’ہِنج پاور‘ کے طور پر سامنے آ رہا ہے: فنانشل ٹائمز

نیتن یاہو نے برطانیہ کو ’اسلامی جمہوریہ‘ قرار دے دیا

Web Desk

14 August 2026

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے برطانیہ پر سخت طنز کرتے ہوئے اسے ’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘ قرار دے دیا ہے۔ آرمی ریڈیو کے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں 1967 کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل کے بیٹے اور پوتے نے بطور صحافی اسرائیل آکر جنگ کی مثبت کوریج کی تھی، جبکہ آج کے برطانیہ میں ایسی کوریج ملنا ناممکن ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پورا یورپ اس راہ پر گامزن ہے تو انہوں نے اس کی تائید کی۔ نیتن یاہو نے ایک جملے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والی پہلی ’اسلامی جمہوریہ‘ برطانیہ ہوگی، لیکن اسرائیل اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ ایران ایسی دوسری ریاست نہ بن سکے۔