LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت صدر آزاد کشمیر کا کشمیریوں کی جدوجہد اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت 14 اگست محض جشن کا دن نہیں بلکہ اپنے قومی عہد کی تجدید کا دن ہے، سہیل آفریدی صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق

Web Desk

14 August 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ائیڈے (Espen Barth Eide) نے اہم ملاقات کی، جس میں دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن کا سدباب، پولیس ٹریننگ اور باہمی قانونی معاونت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی امن و امان کی صورتِ حال بالخصوص افغانستان کے حالات اور وہاں موجود کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نارویجین وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے پاکستان کے سفارتی اور تعمیری کردار کو سراہا۔

ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان کے موثر اور بروقت اقدامات کے باعث یورپ کی طرف ہونے والی غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے جسے یورپی یونین نے بھی سراہا ہے، تاہم غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے قانونی راستوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ افغان صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں استعمال ہو رہی ہے اور پاکستان دنیا اور دہشت گردی کے درمیان ایک مضبوط دیوار بن کر کھڑا ہے۔ نارویجین وزیر خارجہ نے ناروے کی ترقی، سیاست اور صحت کے شعبوں میں وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے متحرک کردار کی تعریف کیے۔ ملاقات میں وزیر مملکت طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔