وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
Web Desk
14 August 2026
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، تاہم وزیر داخلہ حملے میں بالکل محفوظ رہے۔ مستونگ پولیس کے مطابق وزیر داخلہ کا قافلہ قلات سے کوئٹہ کی طرف جا رہا تھا کہ کھڈکوچہ کے علاقے گرو کے مقام پر پہلے سے گھات لگائے حملہ آوروں نے قافلے پر فائرنگ کر دی۔ بلوچستان میں داخلہ امور کے معاون بابر یوسفزئی کے مطابق پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان تقریباً 20 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ کے ایمرجنسی انچارج ثنا ملک کے مطابق ہسپتال لائے گئے 6 زخمی اہلکاروں میں سے 3 کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر انہیں علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فرار حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ کے بعد اپنے بیان میں وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے ان کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے اور نہ ہی انہیں ان دھمکیوں و پٹاخوں سے ڈرایا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق
14 August 2026
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
14 August 2026
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
14 August 2026
لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا
14 August 2026
سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا
14 August 2026
بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر
14 August 2026
آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر
14 August 2026
حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول
14 August 2026