روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
Web Desk
14 August 2026
پاکستان کے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن اور بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی قوم کے نام الگ الگ تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے پیغام میں پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امن، خوشحالی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
روسی صدر نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات انتہائی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں بہترین اور نتیجہ خیز تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ولادیمیر پوتن نے مزید کہا کہ اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی دونوں ممالک کا باہمی تعاون جاری ہے اور انہیں یقین ہے کہ دونوں دوست ممالک اپنے عوام کے وسیع تر مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں کو مزید وسعت اور استحکام دیں گے۔ دوسری جانب بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے بھی صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام بھیج کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق
14 August 2026
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
14 August 2026
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
14 August 2026
لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا
14 August 2026
سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا
14 August 2026
بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر
14 August 2026
آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر
14 August 2026
حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول
14 August 2026