LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ پاسداران انقلاب کا قشم کے جنوب میں امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر مذہبی امور، سینیٹر ضمیر گھمرو اور قائم علی شاہ کی ملاقاتیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کے نام خط حقائق کے منافی اور دراصل این آر او کی درخواست ہے پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام اڈیالہ جیل سے کھلا خط بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب کے پی میں 3 ایم پی او حراست اور گورنر راج کیس؛وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دیں

سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا

Web Desk

14 August 2026

سپریم کورٹ آف پاکستان میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا۔ پرچم کشائی کے بعد چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے ملازمین کے بچوں سے خصوصی ملاقات کی، ان کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیاں بانٹیں اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

تقریب سے اپنے اہم خطاب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آزادی صرف جشن کا نام نہیں بلکہ یہ آئینی اقدار کی پاسداری اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری بھی ساتھ لاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا فرض ہے کہ وہ اپنی آزادی، غیر جانبداری اور دیانت داری کو ہر قیمت پر برقرار رکھے اور تمام شہریوں کے لیے انصاف تک مساوی رسائی کو یقینی بنائے۔ چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ بالخصوص معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کے لیے انصاف کا قابلِ رسائی، بروقت اور بامعنی ہونا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے شفافیت اور ذمہ دارانہ طرزِ حکمرانی ضروری ہے، اور ہم سب کو اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ایک پُرامن، منصفانہ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔