LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت صدر آزاد کشمیر کا کشمیریوں کی جدوجہد اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت 14 اگست محض جشن کا دن نہیں بلکہ اپنے قومی عہد کی تجدید کا دن ہے، سہیل آفریدی صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر

Web Desk

14 August 2026

آزاد جموں و کشمیر بھر میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی روایتی ملی جوش و جذبے اور شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی تقریب ہائی کورٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جہاں صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر اور وزیراعظم فیصل راٹھور نے مشترکہ طور پر قومی پرچم لہرایا۔ اسی سلسلے میں سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے سبزہ زار میں بھی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ہائی کورٹ و سپریم کورٹ کے جج صاحبان، چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس لیاقت شاہین، سینئر وکلا اور اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پرچم کشائی کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، بچوں نے ملی نغمے گائے اور جشن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نے تمام سویلین و سیاسی اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کے پاس رکھے ہیں، اس کے برعکس پاکستان نے آزاد کشمیر کے عوام کو سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور قانون ساز اسمبلی جیسے مضبوط جمہوری اور آئینی ادارے دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عوام اپنے ووٹ سے حکومت، وزیراعظم اور صدر کا انتخاب کرتے ہیں، اور ہمیں حاصل یہ تمام تر آزادی پاکستان ہی کی مرہونِ منت ہے۔ جسٹس راجہ سعید اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ایٹمی طاقت ہے اور پاک فوج نے ملک کو دنیا کی بہترین دفاعی قوت بنایا ہے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔