LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

ریاض: 13 ممالک کی میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

Web Desk

14 August 2026

جدہ میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران ‘میری ٹائم ڈیفنس الائنس’ (Maritime Defence Alliance) میں 13 ممالک کی باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس اتحاد کے تیسرے منصوبہ بندی اجلاس میں دنیا بھر کے 39 ممالک کے نمائندگان اور دفاعی ماہرین نے شرکت کی۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اس بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد کی مرکزی کمانڈ سعودی عرب سے مقرر کی جائے گی، جبکہ الائنس کے پہلے دور میں نائب کمانڈر (Vice Commander) کا اہم منصب پاکستان کے سپرد ہوگا جو دونوں برادر ممالک کی دفاعی صلاحیتوں اور اعلاقی بحری شراکت داری کا مظہر ہے۔ سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس دفاعی اتحاد کا بنیادی مقصد اہم سمندری راستوں کی سلامتی کو یقینی بنانا، بحری قزاقی و خطرات کا سدباب کرنا اور عالمی تجارت کے امن و تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ جدہ اجلاس کے دوران تمام رکن ممالک نے اتحاد کے آئندہ لائحہ عمل، مشترکہ مشقوں اور بحری سلامتی سے متعلق تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔