LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی

امریکی ناظم الامور اور سفارتی مشن کی پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد

Web Desk

14 August 2026

پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر (Natalie A. Baker) اور امریکی سفارتی مشن نے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر تمام پاکستانیوں اور پاکستان کے دوستوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ خصوصی پیغام میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کے قیام کے فوراً بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا شامل تھا، اور گزشتہ 80 برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط و مستحکم ہوئے ہیں۔

امریکی ناظم الامور نے اپنے تہنیتی پیغام میں پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی، سلامتی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کا موقع دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی احترام اور شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، اور امریکا مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون و تعلقات کی مضبوطی کے لیے پرعزم ہے۔