آج ہم اپنے بزرگوں کی بصیرت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: محمد اورنگزیب
Web Desk
14 August 2026
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام میں بزرگوں کی بصیرت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک مضبوط، خوشحال اور باہم مربوط پاکستان کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان آج ایک نئے اعتماد کے ساتھ پیش رفت کر رہا ہے؛ ملک میں معاشی استحکام مضبوط ہوا ہے، اصلاحات صرف پالیسی کی حد تک محدود رہنے کے بجائے عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، مالیاتی اور بیرونی شعبے کے اشاریے واضح بہتری کی نشاندہی کر رہے ہیں اور معیشت و سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بحال ہو رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے زور دے کر کہا کہ معاشی استحکام اب ہماری بنیادی قوت بن چکا ہے اور حکومت اب ترقی کے اگلے اہم مرحلے کی طرف گامزن ہے، جہاں تمام تر توجہ معاشی نمو کو تیز کرنے، نئی سرمایہ کاری لانے، برآمدات میں اضافہ کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عام شہریوں کی زندگیوں میں بہتری لانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پوری جدوجہد کا محور پاکستانی عوام ہیں جو ملک کا سب سے بڑا اثاثہ اور سرمایہ ہیں۔ نوجوانوں، خواتین، کاروباری افراد، کسانوں، محنت کشوں، فری لانسرز اور موجدین کو جدید ہنر اور مواقع فراہم کرنا ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مقصد بالکل واضح ہے—معاشی استحکام کو ترقی میں، اصلاحات کو مواقع میں اور معاشی پیش رفت کو عوام کی خوشحالی میں بدلنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026
حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
16 August 2026
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026