LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

ایران کی یوم آزادی پر پاکستانیوں کو دلی مبارکباد، تعلقات میں نئے دور کے آغاز کا اعادہ

Web Desk

14 August 2026

پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کی استواری اور ہمہ جہت تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یومِ آزادی کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے ایک خصوصی پیغام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ وہ اپنی، ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے اپنے دوست، ہمسائے اور برادر ملک پاکستان کی محترم حکومت اور غیور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستانی قوم کی غیر معمولی لچک، اتحاد اور شاندار کامیابیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے تعلقات انتہائی قدر کے حامل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے پختہ ارادے اور مشترکہ کوششوں کے باعث پاک ایران تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، جو خطے میں امن، خوشحالی اور متعدد شعبوں میں تعاون کے نئے افق روشن کرے گا۔ ایرانی سفیر نے پاکستان کی مسلسل ترقی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں عظیم قوموں کے درمیان دیرپا دوستی اور دوطرفہ روابط روز بروز مزید مضبوط ہوں گے۔