LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

یومِ آزادی پاکستانی عوام کی جرأت، عزم، مضبوط جذبے کی عکاسی کرتا ہے: روس

Web Desk

14 August 2026

پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے پاکستان کے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ، قریبی اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو اجاگر کیا ہے۔ اپنے ایک خصوصی تہنیتی پیغام میں روسی سفیر نے کہا کہ پاکستان کا یومِ آزادی یہاں کے لوگوں کی “جرأت، عزم اور مضبوط جذبے” کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران اپنے بانیانِ وطن کے نظریات اور امنگوں کی روشنی میں ترقی کا ایک الگ اور بہترین راستہ اختیار کیا ہے۔

روسی سفیر البرٹ پی خوروف نے پاکستان اور روس کے درمیان دیرینہ تعمیری تعاون کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم اور اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے وسیع تر مفاد میں باہمی مفاہمت کو مزید تقویت دیں گے اور متعدد شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یومِ آزادی کو قومی فخر، خوشی اور جشن کا موقع قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کا دور ہمیش قائم رہے گا۔ اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے پاکستانی عوام کی صحت، کامیابی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور “پاکستان زندہ باد! روس پاک دوستی پائندہ باد!” کا نعرہ بھی لگایا۔