پھیلتا ایبولا وائرس تاریخ کی مہلک ترین وبا ثابت ہوسکتا ہے: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا
Web Desk
14 August 2026
جمہوری جمہوریہ کانگو میں تیزی سے پھیلتی ہوئی ایبولا وبا کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ وبا اپنی موجودہ رفتار سے پھیلتی رہی تو یہ 2014ء سے 2016ء کے دوران مغرب افریقہ میں پھیلنے والی تاریخ کی سب سے مہلک ترین وبا کا ریکارڈ بھی توڑ دے گی، جس کے نتیجے میں 11 ہزار سے زائد افراد جان بحق ہوئے تھے۔ جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کانگو میں رواں سال مئی کے وسط میں اس وبا کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا، اور صرف چند ماہ میں اس کے کیسز کی تعداد 4,300 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 2,000 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا ہے کہ ہنگامی اقدامات کا مقصد آئندہ تین ماہ میں وائرس کی منتقلی اور پھیلنے کی رفتار کو کنٹرول کرنا ہے، تاثر یہ نہیں ہونا چاہیے کہ اس سے وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔ دوسری جانب، ایبولا کے مرکز کے قریب واقع شہر بونیا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او افریقہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد جنابی نے اعتراف کیا کہ “وائرس کی رفتار ہم سے تیز ہے”۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وائرس رواں سال فروری کے آغاز میں ہی پھیلنا شروع ہو گیا تھا، تاہم ابتدائی دنوں میں اسے غلطی سے ملیریا یا ٹائیفائیڈ سمجھا جاتا رہا۔ 2026ء کی یہ وبا ایبولا وائرس کی نایاب “بنڈی بوگیو” (Bundibugyo) قسم کی وجہ سے پھوٹی ہے، جس کے خلاف فی الوقت کوئی منظور شدہ ویکسین یا باقاعدہ علاج دستیاب نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
28 August 2026
سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار
28 August 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام
28 August 2026
امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین
28 August 2026
آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران
28 August 2026
امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی
28 August 2026
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026