LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یو ایس ایس ابراہم لنکن پر خراب حالات کی رپورٹس غلط ہیں، امریکی وزیر دفاع شیخوپورہ میں مقابلہ، لاہور میں اہلکاروں کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد مارے گئے، 4 زخمی یوم آزادی پر قائداعظم، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: اسحاق ڈار ہمارے بحری جہازوں پر قبضہ ہوا تو مناسب جواب دیں گے، روسی وزیر خارجہ ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشی کی کوششیں آزادی کا جشن: آسمان رنگ و نور سے روشن، شہر شہر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ حکومت اور منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، ہڑتال ختم پاکستان ہمارا وطن، ہماری شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے: شرجیل میمن پوری قوم کو یادگار فتح کے سائے میں جشن آزادی مبارک: شہباز شریف حکومت کا قوم کو یوم آزادی پر تحفہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا لاہور پولیس ٹارگٹ کلرز کی زد میں، اہلکاروں کو ہر وقت مسلح رہنے کی ہدایت ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب، قومی اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ ایران کا امریکی و اسرائیلی انٹیلی جنس سے وابستہ 2 افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ ایران نے مجوزہ زمینی کارروائی کی سازش ابتدا میں ہی ناکام بنا دی، ابراہیم عزیزی

اقوام متحدہ اور ایف پی سی سی آئی کا کاروباری برادری کو انسانی امدادی اقدامات سے جوڑنے پر اتفاق

Web Desk

13 August 2026

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے ملاقات کی، جس میں انسانی امداد، بحرانوں سے نمٹنے اور نجی شعبے کے متحرک کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے اقوام متحدہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحرانوں کے مؤثر حل کے لیے نجی شعبے کی شمولیت انتہائی ضروری ہے اور پاکستانی کاروباری برادری اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ یو این ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے بھی پاک بزنس کمیونٹی کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان میں رزیلینس اور فوری امدادی کاموں کے لیے ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔