LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

Web Desk

13 August 2026

پنجاب حکومت نے انتظامی اخراجات میں کمی اور محکموں کی تنظیمِ نو کے تحت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور مرکزی صوبائی محکموں میں مختلف گریڈز کی 101 آسامیاں ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت کی منظوری کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق محکمہ خزانہ کے 31 جولائی 2026ء کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے مرکزی انتظامی محکموں میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سب سے زیادہ 6 آسامیاں ختم کی گئی ہیں، جبکہ محکمہ خزانہ، داخلہ، صحت اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی 5، 5 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ آفس اور لوکل گورنمنٹ کی 3، 3 جبکہ زرعی، مواصلات، توانائی، ایکسائز اور دیگر محکموں کی 2، 2 آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بھی سیکشن افسران کی متعدد اسامیوں کا خاتمہ کیا گیا ہے، جن میں ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی سب سے زیادہ 8، فنانس، ہائر ایجوکیشن اور اسکول ایجوکیشن کی 4، 4، جبکہ آبپاشی و لوکل گورنمنٹ کی 3، 3 آسامیاں شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے متعلقہ تمام محکموں کو فیصلہ سے آگاہ کرتے ہوئے مزید انتظامی کارروائی فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔