براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی
Web Desk
13 August 2026
الپائن کلب آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی ‘براڈ پیک’ پر پیش آنے والے حادثے کے بعد لاپتا ہونے والے ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی ہے۔ شگر کے مقامی رضاکاروں جن میں محمد ندیم، محمد بشیر، اور ابوذر شامل تھے، نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اپنی مدد آپ کے تحت سہیل سخی کی لاش تلاش کر کے اسے کیمپ ون سے بیس کیمپ منتقل کر دیا ہے۔
الپائن کلب کا کہنا ہے کہ موسم سازگار ہونے کی صورت میں سہیل سخی کی لاش کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر اسکردو منتقل کیا جائے گا۔ الپائن کلب آف پاکستان نے کوہ پیما کے سوگوار خاندان اور پوری کوہ پیمائی برادری سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ تقریباً 15 روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کا المناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 10 کوہ پیما لاپتا ہو گئے تھے، جن میں سے 5 نیپالی کوہ پیماؤں سمیت مجموعی طور پر 7 کوہ پیماؤں کی لاشیں پہلے ہی نکال لی گئی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026