اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا
Web Desk
13 August 2026
جنوبی لبنان میں حالات کشیدہ ہیں جہاں سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے سرحدی قصبوں مجدل زون، منصوری اور ان سے ملحقہ وادیوں میں واقع رہائشی مکانات کو دھماکوں سے تباہ کرنے اور نذرِ آتش کرنے کی کارروائیاں کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے منصوری کے علاقے پر دو شدید فضائی حملے کیے جبکہ ساحلی شہر صور سے بھی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی جانب سے منصوری کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا جبری حکم جاری کیا گیا تھا۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اپنے حالیہ دورۂ جنوب میں فورسز کی موجودگی کو ضروری قرار دیتے ہوئے خطے میں بنیادی ڈھانچے اور مکانات کی مسماری کے عمل کا دفاع کیا ہے۔ اس کے برعکس لبنانی قیادت اور حکومت نے مکانات کی منظم اور وسیع پیمانے پر تباہی کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ نے لبنانی علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل امریکی ثالثی میں طے پانے والے انخلا کے معاہدے کی مکمل پاسداری کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026