پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
Web Desk
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ (Espen Barth Eide) ایک اہم سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وزارتِ خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات کیے گئے۔ مذاکرات کے دوران پاک ناروے تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نارویجن وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان دہائیوں پر محیط دیرینہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ناروے کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، اور انہوں نے پاکستان کی معاشی ترقی میں نارویجن کمپنیوں کے کردار کو سراہا۔
ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام اور عالمی تنازعات میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری سفارتی کردار کی تعریف کی، جبکہ دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی
13 August 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا
13 August 2026
اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ
13 August 2026
اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا
13 August 2026