پاکستان کی بڑی جیت، چاول برآمدگی کیس میں بھارت کی اپیل خارج
Web Desk
13 August 2026
پاکستان نے باسمتی چاول کے برآمدی حقوق کے معاملے میں ایک اہم عالمی اور قانونی کامیابی حاصل کر لی ہے، جہاں آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے بھارتی ادارے ‘ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی’ (APEDA) کی ٹریڈ مارک سے متعلق اپیل کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ آسٹریلوی عدالت نے نہ صرف اپیڈا کی درخواست خارج کی بلکہ بھارتی ادارے کو مخالف فریق کے تمام قانونی اخراجات بھی برداشت کرنے کا حکم سنایا۔ واضح رہے کہ بھارتی ادارے نے آسٹریلیا میں باسمتی کو ایک مخصوص سرٹیفکیشن ٹریڈ مارک کے طور پر رجسٹر کرانے کی کوشش کی تھی، جسے آسٹریلوی رجسٹرار آف ٹریڈ مارکس نے 22 دسمبر 2022 کو ہی رد کر دیا تھا، اور اب وفاقی عدالت نے بھی اس ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔
پاکستانی وزارتِ تجارت نے اس تاریخی فیصلے کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ باسمتی چاول پر پاکستان کے اصولی، تاریخی اور مستقل مؤقف کی فتح ہے۔ آسٹریلوی رجسٹرار اور وفاقی عدالت کے فیصلوں میں واضح طور پر تسلیم کیا گیا ہے کہ ‘باسمتی’ کوئی ایسا لفظ نہیں جس پر صرف بھارتی ادارے کا حق ہو، بلکہ یہ چاول تاریخی طور پر پاکستان میں بھی کاشت ہوتا ہے اور پاکستانی تاجروں کو بھی اس نام کو بین الاقوامی مارکیٹ میں استعمال کرنے کا برابر اور قانونی حق حاصل ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ باسمتی ایک مشترکہ جغرافیائی شناخت (Geographical Indication) ہے جو خطے کی تاریخ سے جڑی ہوئی ہے، لہٰذا کسی ایک ملک یا ادارے کو اس پر اجارہ داری قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
متعلقہ عنوانات
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی
13 August 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا
13 August 2026
اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ
13 August 2026
اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا
13 August 2026