LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان میں گیس کی فراہمی معطل، بولان میں پائپ لائن دھماکے سے متاثر پاکستان کی بڑی جیت، چاول برآمدگی کیس میں بھارت کی اپیل خارج یمنی حوثیوں کا سعودی عرب سے جارحیت روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ہیڈکوارٹرز کا دورہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ، چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار مقرر جشن آزادی پر خصوصی تھر ڈیزرٹ ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز کور کمانڈر بلوچستان کا پنجگور کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیار ا وطن پاکستان ریلیز یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ مگرمچھ کا تیراک خاتون پر خوفناک حملہ، بازو کاٹنا پڑا افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج پر دوبارہ نچلے درجے کا سیلاب

جسٹس بابر ستار نے نوٹس کے بعد اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کر دیا

Web Desk

13 August 2026

پشاور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس بابر ستار نے رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلام آباد میں قائم اپنا سرکاری گھر خالی کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ آفس کی جانب سے 3 جولائی کو الاٹمنٹ منسوخ کیے جانے کی بنیاد پر رجسٹرار آفس نے انہیں 30 روز کے اندر رہائش گاہ خالی کرنے کا باضابطہ نوٹس جاری کیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے پشاور ہائیکورٹ تبادلے (ٹرانسفر) کے بعد بھی جسٹس بابر ستار نے پشاور میں فی الوقت سرکاری رہائش گاہ حاصل نہیں کی تھی بلکہ اسلام آباد والی رہائش گاہ ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم رجسٹرار کے نوٹس اور عدالتی چھٹیوں کے اختتام کے بعد انہوں نے دو روز قبل اپنی سرکاری رہائش گاہ مکمل طور پر خالی کر کے انتظامیہ کے حوالے کر دی ہے۔