جشن آزادی پر خصوصی تھر ڈیزرٹ ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی
Web Desk
13 August 2026
سندھ حکومت کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی ‘تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری’ آج کراچی کینٹ اسٹیشن سے پاکستان-بھارت سرحد کے قریب کھوکھراپار کے لیے روانہ ہو رہی ہے۔ صوبائی وزیرِ ثقافت، سیاحت و نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ اس خصوصی ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ یہ ٹرین حیدرآباد، میرپورخاص اور عمرکوٹ جیسے تاریخی و ثقافتی مقامات سے ہوتی ہوئی کھوکھراپار پہنچے گی، جہاں پرچی جی ویری کے مقام پر جشنِ آزادی کی پروقار تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس ٹرین سفاری میں 165 سے زائد سیاح اور شرکاء موجود ہیں جن کا مختلف اسٹیشنز پر پرجوش استقبال کیا جائے گا اور وہ مختلف مقامات پر عوام میں قومی پرچم بھی تقسیم کریں گے۔ سندھ حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد جشنِ آزادی کو یادگار بنانا اور شہریوں کو صوبے کے تاریخی، ثقافتی اور سرحدی ورثے سے روشناس کرانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق
14 August 2026
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
14 August 2026
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
14 August 2026
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
14 August 2026
لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا
14 August 2026
سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا
14 August 2026
بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر
14 August 2026
آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر
14 August 2026