LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان میں گیس کی فراہمی معطل، بولان میں پائپ لائن دھماکے سے متاثر پاکستان کی بڑی جیت، چاول برآمدگی کیس میں بھارت کی اپیل خارج یمنی حوثیوں کا سعودی عرب سے جارحیت روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ہیڈکوارٹرز کا دورہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ، چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار مقرر جشن آزادی پر خصوصی تھر ڈیزرٹ ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز کور کمانڈر بلوچستان کا پنجگور کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیار ا وطن پاکستان ریلیز یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ مگرمچھ کا تیراک خاتون پر خوفناک حملہ، بازو کاٹنا پڑا افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج پر دوبارہ نچلے درجے کا سیلاب

بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

Web Desk

13 August 2026

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں ایک بار پھر سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، جبکہ بھاری مالی قرضوں کے باعث اب تک 18 ہزار سکھ کاشتکار خودکشی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ لاہور پریس کلب میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کی جدوجہد کر رہے ہیں اور آزاد خالصتان کے قیام کے لیے 16 اگست کو امریکہ میں ایک ریفرنڈم منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے سکھ برادری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور عالمی سطح پر ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔