سعودی عرب کی کولمبیا کی گولان ہائٹس پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کی مذمت
Web Desk
13 August 2026
سعودی عرب نے کولمبیا کی جانب سے مقبوضہ شامی گولان ہائٹس پر اسرائیل کی خودمختاری کو تسلیم کیے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے منافی قرار دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کولمبیا کا یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1981 کی قرارداد 497 کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس میں گولان ہائٹس پر اسرائیل کے دائرہ اختیار اور انتظامیہ کے نفاذ کو کالعدم اور قانونی اثر سے محروم قرار دیا گیا تھا۔ وزارت نے واضح کیا کہ ایسے اقدامات خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرتے ہیں۔ اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے مملکت نے تاکید کی کہ گولان ہائٹس شام کا مقبوضہ علاقہ ہے اور اس کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کوئی بھی کوشش ناقابلِ قبول ہے، نیز کولمبین حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق
14 August 2026
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
14 August 2026
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
14 August 2026
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
14 August 2026
لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا
14 August 2026
سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا
14 August 2026
بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر
14 August 2026
آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر
14 August 2026