امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی
Web Desk
12 August 2026
ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) کے کمانڈر کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے امریکہ کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی تو دنیا بھر میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں پر قبضہ کر لیا جائے گا۔ امریکی ٹی وی نیٹ ورک ‘پی بی ایس’ (PBS) کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال امریکہ کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی اور ناٹلاف غلطی ثابت ہو سکتا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا کہ جس صبح امریکہ ایسی غلطی کرے گا، اسی کے اگلے دن دنیا بھر میں واقع اس کے تمام ملٹری بیسز پر قبضہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حالات دوسری عالمی جنگ جیسے نہیں ہیں، کیونکہ دنیا کے عوام اب بیدار ہو چکے ہیں اور کوئی بھی خطہ اس طرح کے خوفناک جرم کی اجازت نہیں دے گا۔ تاہم، انہوں نے یہ تفصیل نہیں بتائی کہ ان اڈوں پر قبضہ خود ایرانی افواج کریں گی یا دیگر علاقائی و عالمی اتحادی قوتیں اس کارروائی میں ساتھ دیں گی۔
ایران کے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جنرل نقدی نے کہا کہ ایران کو جوہری بم تیار کرنے کی بالکل کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فروری میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کی جانے والی فوجی کارروائیوں کے بعد ایرانی حکام اور عوام نے یہ اچھی طرح دیکھ لیا ہے کہ امریکی فوج میدانِ جنگ میں ان کی توقعات سے کہیں زیادہ کمزور ثابت ہوئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026