LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

ایرانی عدالت نے اسرائیلی اور امریکی مفادات کیلئےکام کرنےکے الزام میں خاتون صحافی کو 15 سال قید کی سزا سنادی

Web Desk

12 August 2026

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (IFJ) کے مطابق تہران کی ایک مقامی عدالت نے معروف اور ایوارڈ یافتہ ایرانی فوٹو جرنلسٹ یلدا معیری کو ان کی عدم موجودگی میں 15 سال قید کی سخت سزا سنا دی ہے۔ عالمی صحافتی تنظیم کے مطابق یلدا معیری پر صیہونی حکومت (اسرائیل) اور امریکہ کے مفادات کے لیے کام کرنے اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف یہ تمام الزامات ان کی صحافتی خدمات اور آن لائن شائع کردہ مواد کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب، سزا سنائے جانے کے بعد فوٹو جرنلسٹ یلدا معیری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس عدالتی کارروائی اور سماعت میں اس لیے شریک نہ ہو سکیں کیونکہ انہیں عدالت کی طرف سے اس پیشی کے بارے میں کوئی رسمی اطلاع ہی نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے سزا کے اس فیصلے پر شدید تشویش اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ یلدا معیری کو اس سے قبل ستمبر 2022 میں بھی اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد ایران بھر میں پھوٹنے والے شدید احتجاجی مظاہروں کی کوریج کر رہی تھیں۔ اس وقت بھی وہ تقریباً تین ماہ تک قید میں رہیں جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ عالمی صحافتی تنظیموں نے ان کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے اسے صحافت پر قدغن قرار دیا ہے۔