LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس

زمبابوے میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، 44 افراد ہلاک

Web Desk

12 August 2026

زمبابوے اور زیمبیا کی سرحد پر واقع جھیل کریبا (Lake Kariba) میں گنجائش سے زائد مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سول پروٹیکشن یونٹ اور غوطہ خوروں نے جھیل میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، جس کے دوران اب تک 77 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کشتی کی مقررہ گنجائش 90 افراد کی تھی، لیکن اس میں عملے اور بچوں سمیت اندازاً 153 سے زائد افراد سوار تھے۔ زندہ بچ جانے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ روانگی کے 30 منٹ بعد ہی جھیل میں شدید لہروں کے باعث کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا تھا، تاہم کپتان نے مسافروں کی کنارے واپس لوٹنے کی التجا پر توجہ نہیں دی۔ عالمی سطح پر پانی کے حجم کے لحاظ سے سب سے بڑی مصنوعی جھیلوں میں شمار ہونے والی جھیل کریبا مقامی نقل و حمل کا اہم ذریعہ ہے، جہاں اس سے قبل 2014 میں بھی ایک بحری حادثے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔