قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کیلئے مشاورتی عمل شروع
Web Desk
12 August 2026
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت قومی سطح پر یکساں اور مربوط ‘ای فائلنگ فریم ورک’ (Standardized National E-Filing Framework) کے قیام کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے چیف جسٹس نے اس اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، صوبائی بار کونسلز کے نمائندگان اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس کا بنیادی مقصد سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں الیکٹرانک کیس فائلنگ کے لیے یکساں معیارات اور عمل وضع کرنا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے زور دیا کہ وکلاء اور بار کونسلز عدالتی نظام کے بنیادی صارف ہیں، اسی لیے ابتدائی مرحلے سے ہی ان کی عملی ضروریات اور تجاویز کو اس فریم ورک کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ نیشنل ای فائلنگ ٹیمپلیٹس کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں بار کونسلز، سپریم کورٹ بار، اور تمام عدالتوں کے رجسٹرارز شامل ہوں گے۔ بار نمائندگان نے اس ڈیجیٹل اصلاحاتی قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے مقدمات دائر کرنے اور ٹریکنگ کا عمل نہایت آسان اور مؤثر ہو جائے گا۔ فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ مشاورتی اجلاس 20 اگست 2026ء کو منعقد ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
صحت کارڈ کا بجٹ 51 ارب روپے، 3 سال میں 25 لاکھ افراد مستفید ہوئے: مزمل اسلم
13 August 2026
اقوام متحدہ اور ایف پی سی سی آئی کا کاروباری برادری کو انسانی امدادی اقدامات سے جوڑنے پر اتفاق
13 August 2026
آن لائن جنسی بلیک میلنگ و مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب، 114 غیر ملکی گرفتار
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026