LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے مجوزہ زمینی کارروائی کی سازش ابتدا میں ہی ناکام بنا دی، ابراہیم عزیزی بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید صحت کارڈ کا بجٹ 51 ارب روپے، 3 سال میں 25 لاکھ افراد مستفید ہوئے: مزمل اسلم اقوام متحدہ اور ایف پی سی سی آئی کا کاروباری برادری کو انسانی امدادی اقدامات سے جوڑنے پر اتفاق آن لائن جنسی بلیک میلنگ و مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب، 114 غیر ملکی گرفتار پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صنعتی سرگرمیاں متاثر، ایف پی سی سی آئی کا ریڈ الرٹ

Web Desk

12 August 2026

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال کے باعث صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور کارخانوں کے لیے خام مال کی فراہمی میں سخت قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ‘ریڈ الرٹ’ جاری کر دیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مال بردار گاڑیوں کے پہیے جام ہونے سے پورٹس سے صنعتی خام مال کی ترسیل تقریباً معطل ہو چکی ہے، جس سے صنعتوں کا چلنا محال ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کے باعث بندرگاہوں پر کھڑے کنٹینرز پر تاجروں کو بھاری ‘ڈیمرجز’ (Demurrage charges) ادا کرنے پڑ رہے ہیں، لہٰذا حکومت فوری طور پر یہ ڈیمرجز معاف کرے۔ ثاقب فیاض مگوں نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ بنیادوں پر ردوبدل کے نظام پر نظرثانی کا مطالبہ کیا اور پیشکش کی کہ ایف پی سی سی آئی حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان فوری مذاکرات کے ذریعے معاشی نقصان کو روکنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔