ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر مذاکرات کی تردید کردی
Web Desk
12 August 2026
ایران نے امریکا کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے جاری مذاکرات کی اطلاعات کی باضابطہ تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب جنگ بندی کی مدت باضابطہ طور پر شروع ہی نہیں ہوئی تو اس میں توسیع کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی کو بڑھانے پر کوئی براہِ راست یا بالواسطہ بات چیت نہیں ہو رہی۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے عبوری معاہدے کے محض 48 گھنٹے بعد ہی اس کی خلاف ورزی کی اور کچھ عرصے بعد معاہدے سے خود کو الگ کر لیا تھا۔ اگرچہ ثالثوں کے ذریعے معاہدے کی بحالی اور تحریری وعدوں پر عملدرآمد کے لیے پیغامات کا تبادلہ ضرور ہو رہا ہے، لیکن مذاکرات میں فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ اس سے قبل ترک ایجنسی انادولو نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں فریقین 60 روزہ جنگ بندی بڑھانے پر متفق ہو چکے ہیں، تاہم ایران کی اس تازہ تردید کے بعد خطے میں کشیدگی کم ہونے کے امکانات ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026