ارشد چائے والا کے پاسپورٹ کی عدم تجدید کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ کا وفاق اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری
Web Desk
12 August 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے معروف انٹرپرینیور ارشد خان (المعروف ارشد چائے والا) کے پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ارشد خان ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستانی ثقافت کو فروغ دیا ہے۔ نادرا کے ویریفکیشن بورڈ نے ان کا شناختی کارڈ کلیئر کر دیا تھا اور اس وقت ان کا شناختی کارڈ مکمل طور پر فعال ہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ارشد خان نے 20 اگست 2025 کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے اپلائی کیا تھا، تاہم ایک سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سیکرٹری داخلہ کے دفتر سے متعدد بار رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ لیگل نوٹس بھی بھیجا، مگر کوئی داد رسی نہ ہوئی۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ارشد خان کو تجدید شدہ پاسپورٹ فوری جاری کرنے کا حکم دے۔ جسٹس عمیر مجید ملک نے ریمارکس دیے کہ پہلے فریقین سے کمنٹس طلب کر لیتے ہیں پھر آگے دیکھتے ہیں۔ عدالت نے وفاق (بذریعہ سیکرٹری داخلہ) اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026
اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
15 November 2026
خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی
15 November 2026