اتنے بڑے ہاتھ نہیں بانی کے اکاؤنٹ سے اپنے لئے ٹویٹس کروں: مشعال یوسفزئی
Web Desk
12 August 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ کے استعمال سے متعلق تاثر کی نفی کی اور کہا کہ ان کے پاس اتنے اختیارات یا رسائی نہیں کہ وہ عمران خان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے حق میں ٹویٹس کر سکیں۔ گفتگو کے دوران انہوں نے سلمان اکرم راجہ کے ساتھ پیدا ہونے والے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا سینیٹر بننے کے بعد سلمان اکرم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سامنے ان سے معافی نہیں مانگی تھی؟ سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مطابق سلمان اکرم نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے تسلیم کیا تھا کہ ان سے غلطی ہوئی ہے اور وہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
یمنی حوثیوں کا سعودی عرب سے جارحیت روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ
13 August 2026
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ہیڈکوارٹرز کا دورہ
13 August 2026
جسٹس بابر ستار نے نوٹس کے بعد اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کر دیا
13 August 2026
اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ، چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار مقرر
13 August 2026
جشن آزادی پر خصوصی تھر ڈیزرٹ ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی
13 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز
13 August 2026
کور کمانڈر بلوچستان کا پنجگور کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
13 August 2026
آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیار ا وطن پاکستان ریلیز
13 August 2026