امریکا کے ایرانی شرائط ماننے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: محسن رضائی
Web Desk
11 August 2026
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے رکن محسن رضائی نے واضح اعلان کیا ہے کہ جب تک امریکا ایران کی عائد کردہ شرائط تسلیم نہیں کرتا، تب تک آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی آمدورفت کے لیے نہیں کھولا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو خطے میں جنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا اور ایران کے منجمد فنڈز بحال کرنے ہوں گے، جبکہ دیگر شرائط بھی ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچا دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران اور عمان کے درمیان تجارتی ٹرانزٹ سے متعلق کوئی الگ معاہدہ طے پاتا ہے تو وہ ایک الگ معاملہ ہوگا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہنماؤں کو ‘چالاک مذاکرات کار’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ تہران کے ساتھ امن معاہدے کی کوششیں کر رہی ہے، تاہم ایرانی حکام کسی بات پر اتفاق کرنے کے بعد میڈیا کے سامنے اس سے مکر جاتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک میں بھی شامل ہوں گے: ترک صدر
12 August 2026
کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور
12 August 2026
امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
12 August 2026
آسٹریا: روسی دفاعی صنعت کو سامان کی فراہمی پر 2 بیلا روسی شہریوں کو سزا سنا دی گئی
12 August 2026
امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل بے نقاب
12 August 2026
کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ
12 August 2026
امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی
12 August 2026
عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا
12 August 2026