ٹاؤن شپ واقعہ: دونوں خواتین پر تشدد ثابت نہیں ہوا: سی سی پی او لاہور
Web Desk
11 August 2026
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹاؤن شپ واقعے میں ہلاک ہونے والی دونوں خواتین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کسی قسم کے تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔ سی سی پی او نے وضاحت کی کہ شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث پوسٹ مارٹم میں تاخیر ہوئی جس کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 176 کے تحت کارروائی کی۔ دوسری جانب غازی آباد تھانے میں معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیف سٹیز کیمروں کی تمام ریکارڈنگز محفوظ کر کے فرانزک کے لیے بھجوا دی گئی ہیں اور ملوث اے ایس آئی عمران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کیس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے 78 اہلکاروں کو معطل کیا ہے اور ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے، تاہم ملزم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک میں بھی شامل ہوں گے: ترک صدر
12 August 2026
کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور
12 August 2026
امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
12 August 2026
آسٹریا: روسی دفاعی صنعت کو سامان کی فراہمی پر 2 بیلا روسی شہریوں کو سزا سنا دی گئی
12 August 2026
امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل بے نقاب
12 August 2026
کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ
12 August 2026
امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی
12 August 2026
عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا
12 August 2026