حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان
Web Desk
11 August 2026
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات بغیر کسی حتمی نتیجے کے ختم ہو گئے ہیں، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اپنے مطالبات کی منظور تک ملک گیر ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کے درپیش مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی اور سرکاری سطح پر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی، تاہم گفتگو کسی باضابطہ معاہدے تک نہ پہنچ سکی۔ ایسوسی ایشن کے رہنما اویس چودھری نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز اپنے جائز اور قانونی مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے، تاہم حکومت سے مزید گفتگو کے لیے راستے کھلے ہیں لیکن جب تک مطالبات پر عملی پیش رفت نہیں ہوتی، پہیہ جام ہڑتال قائم رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک میں بھی شامل ہوں گے: ترک صدر
12 August 2026
کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور
12 August 2026
امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
12 August 2026
آسٹریا: روسی دفاعی صنعت کو سامان کی فراہمی پر 2 بیلا روسی شہریوں کو سزا سنا دی گئی
12 August 2026
امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل بے نقاب
12 August 2026
کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ
12 August 2026
امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی
12 August 2026
عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا
12 August 2026