آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
Web Desk
11 August 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ضلع باغ کے دو انتخابی حلقوں ایل اے-15 (باغ-2) اور ایل اے-16 (باغ-3) کے مجموعی طور پر 23 پولنگ سٹیشنز پر 15 اگست کو دوبارہ پولنگ کرانے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کے مطابق یہ فیصلہ متعلقہ ریٹرننگ افسران کی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس کے تحت ایل اے-15 باغ-2 کے 9 جبکہ ایل اے-16 باغ-3 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔ حلقہ ایل اے-15 میں 213 میں سے 204 اور ایل اے-16 میں 186 میں سے 172 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، ایل اے-14 دھیرکوٹ سے ‘عوامی دست و بازو’ کے امیدوار سردار ساجد عباسی جبکہ ایل اے-17 حویلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کامیا ب قرار پائے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام ووٹرز سے 15 اگست کو پورامتحانی عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
12 October 2026
ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی
12 October 2026
روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی
12 October 2026
بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
12 October 2026
فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے
12 October 2026
جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک
12 October 2026
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026