برطانیہ کا گمراہ ڈسکاؤنٹس اور سبسکرپشن فراڈ کیخلاف نئے اقدامات کا اعلان
Web Desk
11 August 2026
برطانوی حکومت نے مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے شہریوں کو راحت دلانے کے لیے گمراہ کن قیمتوں، جعلی رعایتوں اور غیر ضروری سبسکرپشنز کے خلاف نئے سخت قوانین متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت ریٹیلرز اور کاروباری اداروں کو اشیا کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھا کر بعد میں بڑی رعایت ظاہر کرنے جیسے دھوکہ دہی پر مبنی طریقوں سے روکا جائے گا۔
حکومت رواں موسمِ خزاں میں صارفین کے تحفظ سے متعلق قوانین کو مزید موثر بنانے کے لیے مشاورت کا آغاز کرے گی۔ جنوری 2027ء سے نافذ العمل ہونے والے نئے سبسکرپشن قوانین کے تحت کمپنیوں کو صارفین کو شفاف معلومات کی فراہمی، تجدید سے قبل یاد دہانی اور سبسکرپشن منسوخ کرنے کا انتہائی آسان طریقہ فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ معاہدوں کی تجدید کے بعد صارفین کو 14 روز کی “کولنگ آف” (Cooling-off) مدت بھی دی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا بنیادی مقصد جعلی سودے بازی کا خاتمہ کرنا، سبسکرپشنز کو ختم کرنا اتنا ہی آسان بنانا جتنا شامل ہونا ہے، اور عام شہریوں کے گھریلو مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026