سعودی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کا بنگلہ دیش کیلئے یومیہ پروازوں کا آغاز
Web Desk
11 August 2026
سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ‘ریاض ایئر’ نے اپنے عالمی نیٹ ورک میں توسیع کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے لیے براہِ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ڈھاکہ کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان یہ یومیہ سروس جدید ترین بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیاروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
ریاض ایئر کی پہلی پرواز کے ڈھاکہ ایئرپورٹ پہنچنے پر طیارے کو روايتی ‘واٹر کینن’ کی سلامی دی گئی اور ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے ایوی ایشن حکام سمیت ایئرلائن کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
ریاض ایئر نے اپنے ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ڈھاکہ کے لیے روزانہ کی یہ سروس ایشیا میں ایئرلائن کے بڑھتے ہوئے عالمی نیٹ ورک کا ایک اہم حصہ ہے۔ واضح رہے کہ ایشیائی مارکیٹ میں قدم جما کر اپنی پروازیں شروع کرنے کے بعد ڈھاکہ ریاض ایئر کی نویں بین الاقوامی منزل بن گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل
11 August 2026
رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر
11 August 2026
ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر
11 August 2026
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
11 August 2026
بانی اور اہلیہ کی قید تنہائی: بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے
11 August 2026
یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو
11 August 2026
ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے: فیصل کریم کنڈی
11 August 2026
ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
11 August 2026