LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب بانی اور اہلیہ کی قید تنہائی: بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے: فیصل کریم کنڈی ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا سعودیہ کے شاہ سلمان ریلیف مرکز کا غزہ میں ’’مکہ سکول‘‘ کا قیام، ایک ہزار طلبہ مستفید ہونگے صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل مقرر کردیا برطانیہ کا گمراہ ڈسکاؤنٹس اور سبسکرپشن فراڈ کیخلاف نئے اقدامات کا اعلان سعودی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کا بنگلہ دیش کیلئے یومیہ پروازوں کا آغاز کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے

Web Desk

11 August 2026

پاکستان بھر میں آج 11 اگست کو اقلیتی برادری کا قومی دن بھرپور عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ملکی تعمیر و ترقی میں غیر مسلم شہریوں کے مثبت اور اہم کردار کو سراہنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے اعادہ کا موقع فراہم کرتا ہے۔

11 اگست 1947 کو بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے قانون ساز اسمبلی میں اپنے تاریخی خطاب کے دوران واضح کیا تھا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کو بغیر کسی مذہبی تفریق کے مساوی حقوق اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہوگی۔ اسی بنیاد پر قائد اعظم کے ویژن کو اجاگر کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے 2009 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں 11 اگست کو سرکاری سطح پر اقلیتوں کا قومی دن قرار دیا تھا۔

وطنِ عزیز میں مقیم مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر اقلیتی برادریاں ملک کی ترقی، سلامتی اور جشنِ آزادی کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ ہندو اور سکھ برادری کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے برعکس پاکستان میں اقلیتیں مساوی حقوق اور مکمل آزادی کے ساتھ پرامن زندگی بسر کر رہی ہیں، جو ریاست کے بانی قائد اعظم کے عہد کی پاسداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔