پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
Web Desk
10 August 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں طویل عرصے سے التوا کا شکار بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور پولنگ کی حتمی تاریخ طے کرنے کے لیے ایک اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں پنجاب حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کے لیے فوری طور پر صوبائی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے۔ مراسلے کے مطابق یہ تمام مشاورتی عمل الیکشن ایکٹ اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے طے شدہ قوانین کے تحت انجام دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق یہ اہم مشاورتی اجلاس 20 اگست کو صبح 11:00 بجے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کی کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام کے مابین پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کی تاریخ کا حتمی جائزہ اور اعلان کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا
11 October 2026
ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات
11 October 2026
ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی
11 October 2026
آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف
11 October 2026
گوجر خان: کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل کو حادثہ
11 October 2026
سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
11 October 2026
وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی
11 October 2026