روس اور یوکرین کے ایک بار پھر ایک دوسرے پر حملوں کے الزامات
Web Desk
10 August 2026
روس اور یوکرین نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر تباہ کن فضائی اور ڈرون حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے اوڈیسا کی سٹریٹجک بندرگاہ پر تازہ ترین حملے کر کے عالمی غذائی تحفظ کو ایک بار پھر شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق روسی میزائلوں اور ڈرونز نے خارکیف میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ اوڈیسا اور 9 دیگر اضلاع میں مسلسل حملوں کے باعث تقریباً ایک درجن افراد کے زخمی ہونے اور املاک کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ اوڈیسا کی بندرگاہ یوکرین کی زرعی برآمدات کا مرکزی ذریعہ ہے اور ان حملوں کا مقصد یوکرین کو بحیرۂ اسود کی راہداری سے کاٹنا ہے۔
دوسری جانب، روسی سرحدی علاقے بیلگورود (Belgorod) کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کیے گئے رات گئے ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف، یوکرینی حکام نے روس کی جنگی معیشت اور آمدنی کو نقصان پہنچانے کے لیے بحیرہ اسود میں روسی تیل بردار اور دیگر تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026