ایرانی سر زمین پر قدم رکھنے والے کسی امریکی فوجی کو زندہ نہیں چھوڑا جائے گا، ایران
Web Desk
10 August 2026
ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جہان شاہی نے امریکہ کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی امریکی فوجی نے ایرانی سرزمین پر قدم رکھا تو اسے زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔ جنوب مشرقی علاقوں اور مکران کے ساحلی خطے کا دورہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں جنرل علی جہان شاہی نے واضح کیا کہ دشمن کی کسی بھی قسم کی پیش قدمی یا عسکری کارروائی کا انتہائی دندان شکن، بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
ایرانی بری فوج کے کمانڈر نے مزید کہا کہ ایرانی زمینی افواج مکمل جنگی تیاری (Full Combat Readiness) کی حالت میں ہیں اور سرحدی خطوں پر تیز رفتار ردِعمل ظاہر کرنے والے خصوصی دسیوں کی تعیناتی کے ساتھ مسلسل نگہبانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026