خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
Web Desk
10 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی نازک صورتحال اور خراب صحت کے حوالے سے عالمی و اسرائیلی میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے بعد ایرانی کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’مہر نیوز‘ نے ان کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ مارچ میں سپریم لیڈر کا منصب سنبھالنے کے بعد سے یہ ان کی پہلی ویڈیو قرار دی جا رہی ہے، جس میں وہ افراد کے ایک گروپ کو لیکچر دیتے اور گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں بظاہر ان کے جسم پر کسی چوٹ یا شدید عارضے کے واضح آثار نظر نہیں آتے۔
تاہم، ایرانی میڈیا نے اس ویڈیو کی ریکارڈنگ کے وقت اور مقام کے حوالے سے کوئی مخصوص تفصیلات فراہم نہیں کیں، جس کے باعث آزاد ذرائع اور تجزیہ کاروں کے لیے ان کی موجودہ صحت کی صورتحال کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا دشوار ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام ان قیاس آرائیوں کا جواب دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ شدید زخمی یا ان کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ایرانی حکام کا موقف ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ان کی عوامی آمدورفت کو محدود رکھا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026