یمن کے شہر المخا میں حوثی حملوں میں 11 افراد ہلاک
Web Desk
10 August 2026
یمن کے ساحلی شہر المخا میں حوثی گروپ کی جانب سے کیے گئے ڈرون و میزائل حملوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 32 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ (AFP) کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 عام شہری اور 8 فوجی اہلکار شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 6 عام شہری بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حملوں کے بعد حوثی گروپ نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی حامی افواج کے خلاف ان کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ بندرگاہی شہر المخا یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ صدارتی قیادت کونسل کے زیرِ انتظام اور کنٹرول میں ہے، جسے سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستان، بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعاون نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق
12 August 2026
امریکی فوج ہماری توقع سے کہیں زیادہ کمزور نکلی: مشیر ایرانی کمانڈر کا بڑا دعویٰ
12 August 2026
اسحاق ڈار کی حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
12 August 2026
مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ قابلِ مذمت: ترجمان دفتر خارجہ
12 August 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا
12 August 2026
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
12 August 2026
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
12 August 2026
آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں تیزی آ گئی: امریکی حکام کا دعویٰ
12 August 2026