LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

پاکستان نے افغانستان میں ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ کا طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

Web Desk

9 August 2026

پاکستان نے افغانستان میں ہتھیاروں کی مبینہ سمگلنگ کے حوالے سے افغان طالبان کے دعوے کو سخت الفاظ میں رد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دعویٰ عالمی برادری کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ ترجمان کے مطابق، امریکی و اتحادی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں پہلے ہی تقریباً 7.2 ارب امریکی ڈالر مالیت کا جدید ترین فوجی سازوسامان اور ہتھیار موجود ہیں، جبکہ کئی دہائیوں کی جنگوں کے دوران جمع ہونے والے سوویت دور کے ہتھیاروں کے بڑے ذخائر بھی وہاں موجود ہیں۔

بیان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتھیاروں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کے بجائے افغان عبوری حکومت کو اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر توجہ دینی چاہیے۔ پاکستان کے مطابق، دہشت گرد گروہ افغان سرزمین پر پناہ گاہوں اور سہولت کاری کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائیاں کر رہے ہیں۔ وزارتِ اطلاعات نے افغان طالبان پر زور دیا کہ وہ بے بنیاد الزامات تراشی کے بجائے اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اور بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔