LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات: کے پی لانگ مارچ کی صورتحال اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ پر تبادلہ خیال سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم

ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز

Web Desk

9 August 2026

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا ہے کہ ترکش پیٹرولیم (Turkish Petroleum) پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ (Offshore Drilling) کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کے بعد ملک میں ایک بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور قائد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کے دوران پاکستان خطے میں امن اور تحفظ کا ضامن بن کر سامنے آیا ہے، اور مکہ میں ہونے والے معاہدے پر پوری قوم کو فخر ہے جس میں سعودیہ کی معاشی قوت، ترکیے کی ترقی اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی صلاحیتوں اور مہارت کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی سے پیدا ہونے والے معاشی چیلنجز کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل و بروقت فیصلے کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، اور اب اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور تیل کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ پٹرول اگرچہ مہنگا ہے لیکن حکومت نے ملک میں ایندھن کی قلت بالکل پیدا نہیں ہونے دی، جبکہ پڑوسی ممالک میں شناختی کارڈز پر محض دو لیٹر پٹرول دیا جا رہا ہے۔