LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا کے پی دہشتگردی کی لپیٹ میں، سہیل آفریدی کو بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے: شرجیل میمن امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل کی پائپ لائن پر تیسرا حملہ، ملوث افراد گرفتار ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی ماسکو میں دوسرا عالمی ڈیجیٹل فورم آج شروع ہوگا، 120 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے متعدد عالمی رہنماؤں کی روسی صدر کو سالگرہ پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل ریاستی خاتمے کا سامنا ہوسکتا ہے، سی آئی اے رپورٹ ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی

ملک گیر غیر معینہ مدت ہڑتال کا آغاز، تین وزراء سے استعفوں کا مطالبہ

Web Desk

8 August 2026

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی، پنجاب اور سندھ حکومتوں کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے پُرامن ہڑتال شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی وزیرِ مواصلات عبد العلیم خان سمیت حکومتی نمائندوں سے ملاقاتوں کے باوجود حکومت سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔ ٹرانسپورٹرز نے پہلے سے لوڈ شدہ گاڑیوں کو سامان ان لوڈ کرنے کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں کسی بھی گاڑی کو نیا سامان لوڈ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ روڈ بلاک کر کے شہریوں کو پریشان نہیں کیا جائے گا، تاہم کراچی میں تین بڑے احتجاجی کیمپ (ماڑی پور، لنک روڈ پورٹ قاسم اور سپر ہائی وے کاٹھور) قائم کر دیے گئے ہیں۔

ٹرانسپورٹ اتحاد نے وفاقی وزیر علی پرویز ملک اور پنجاب کے وزراء مریم اورنگزیب اور بلال اکبر پر غلط بیانی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملک شہزاد اعوان نے متنبہ کیا کہ اگر 3 روز کے اندر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تین صوبوں کے گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤسز کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔