مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم، مزید بہتر بنانے کا ہدف
Web Desk
8 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ‘ستھرا پنجاب پروگرام’ کو صوبے بھر میں مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے صفائی کے نظام میں بہتری، ورکرز کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک بروقت تنخواہوں کی ادائیگی اور فیلڈ مانیٹرنگ سخت کرنے کی کڑی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
لاہور میں وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا خصوصی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران مریم نواز شریف نے مارکیٹوں اور کمرشل علاقوں میں یکساں طرز کے ڈسٹ بن اور گاربیج بیگز استعمال کرنے کا حکم دیا اور صفائی ورکرز کو صبح 5 بجے مرکزی سڑکوں کی دھلائی اور صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے نظام کو بہتر بنانے، خالی پلاٹوں، سبزی منڈیوں، ریلوے ٹریکس، گرین بیلٹس، سکولوں اور ہسپتالوں کے گرد و نواح کی باقاعدگی سے صفائی کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے صفائی ورکرز کے حقوق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ورکرز کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور تاخیر پر سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے صوبہ بھر میں اے ڈی سی (ADC) سوشل سروسز کو صفائی کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپتے ہوئے کام نہ کرنے والے افسران و کنٹریکٹرز کے لیے زیادہ سے زیادہ زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں لاہور، خانیوال، اوکاڑہ، اٹک، قصور اور مری کی بہتر کارکردگی کو سراہا گیا جبکہ فیصل آباد، سیالکوٹ اور شیخوپورہ کو کارکردگی سدھارنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے 7 دن بعد دوبارہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026