LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار کیریبین جزیرے میں واقع تاریخی آتش فشاں ماؤنٹ پیلے ایک بار پھر فعال اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف

اقوام متحدہ کی سوات میں پولیس سٹیشن کے باہر خود کش حملے کی شدید مذمت

Web Desk

8 August 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس اسٹیشن کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا اور بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سلامتی کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں، مالی معاونین اور ذمہ دار عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ حکومتِ پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اقوامِ متحدہ نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے جس کے خلاف تمام ریاستوں کو مل کر کارروائی کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ سوات میں ایک خودکش حملہ آور نے پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی، تاہم مرکزی دروازے پر موجود پولیس اہلکار کی بروقت کارروائی پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا؛ اس وقت قریب ہی ایک امن ریلی بھی جاری تھی۔